مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونیو گوٹریش نے امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انوہں نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد خطے میں جاری کشیدگی میں خطرناک اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے یہ خطرناک اقدام کرکے بین الاقوامی صلح اور امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اس حملے کے نتیجے میں جنگ کا دائرہ خطے سے باہر تک پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ